ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ریاست کو بیرونی رفع حاجت سے پاک قرار دینے کا منصوبہ، تیزی سے بیت الخلاؤں کی تعمیر مکمل کرنے وزیردیہی ترقیات کا زور

ریاست کو بیرونی رفع حاجت سے پاک قرار دینے کا منصوبہ، تیزی سے بیت الخلاؤں کی تعمیر مکمل کرنے وزیردیہی ترقیات کا زور

Fri, 05 Oct 2018 23:18:53    S.O. News Service

بنگلورو،5؍اکتوبر(ایس او نیوز) ریاستی وزیر برائے دیہی ترقیات کرشنا بائرے گوڈا نے کہا ہے کہ دیہی علاقوں میں بیت الخلاء کی تعمیر کے لئے ریاستی اور مرکزی حکومتوں کے اشتراک سے جو منصوبہ شروع کیا گیا ہے اسے مقررہ وقت میں پورا کرنے اور دیہی علاقوں کو بیرونی رفع حاجت سے آزاد قرار دینے کی طرف مکمل توجہ ضروری ہے۔آج اس سلسلے میں منعقدہ ایک کارگاہ سے مخاطب ہوکر انہوں نے کہاکہ بیت الخلاء کی تعمیر کے لئے حکومت کی طرف سے مناسب مالی امداد فراہم کرنے کے باوجود اس امداد کا استعمال ٹھیک طرح سے نہیں ہوپارہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ بیت الخلاء کی تعمیر سے دیہی علاقوں میں عوام کے طرز زندگی میں تبدیلی آئی ہے۔اسی لئے ریاستی حکومت چاہتی ہے کہ ریاست کے کونے کونے میں جہاں بھی بیت الخلاء کی سہولت دستیاب نہ ہو فوری طورپر وہاں یہ سہولت قائم کی جائے۔ اس موقع پر محکمہ کے پرنسپل سکریٹری ایل کے عتیق نے بتایاکہ ریاست کے 30میں سے23 اضلاع بیرونی رفع حاجت سے پاک قرار دئے گئے ہیں۔عنقریب مزید تین اضلاع اس فہرست کا حصہ بن جائیں گے، باقی چار اضلاع میں مختلف مقامات پر بیت الخلاء کی تعمیر کا منصوبہ تکمیل کے مراحل میں ہے۔ یہ پورا ہوتے ہی کرناٹک ملک کی پہلی ریاست ہوگی جو مکمل طور پر بیرونی رفع حاجت سے پاک قرار دی جائے گی۔


Share: